موڈبیدرے:20/ جولائی(ایس او نیوز)موڈبیدرے کی آلواس پی یو کالج کے طلبا محمد تابس حسن177 ، ایم عائشہ 167اور ناگراج مہابلیشور ہیگڈے 166نمبرات کے ساتھ سی اے ۔ سی پی ٹی امتحانات میں کامیاب ہوکر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ موڈبیدرے کی آلواس پی یو کالج، سی اے ۔سی پی ٹی امتحانات میں بہترین نتائج درج کرتے ہوئے ریاستی سطح پر اول مقام پر ہے۔ ملکی سطح پر کل نتائج کی شرح 38.98ہے، جب کہ آلواس پی یو کالج کے نتائج کی شرح 71.26فی صدی ہے۔ امتحانات میں شریک کالج کے 87طلبا میں سے 62طلبا کامیاب ہوئے ہیں، جن میں 15طلبا امتیازی نمبرات سے کامیا ب ہوئے ہیں۔